مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے ایک رہنما نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حزب اللہ کے قیدی اور وہ افراد رہا کیے جائیں گے جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں آزاد ہونے والوں میں وہ قیدی شامل ہیں جو طوفان الاقصی سے پہلے صہیونی حکومت کی جیلوں میں قید تھے۔
فلسطینی رہنما نے کہا کہ پہلے مرحلے میں خواتین، بچے اور وہ عام شہری بھی رہا کیے جائیں گے جو طوفان الاقصی آپریشن کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔
عربی میڈیا نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ہر ایک صہیونی قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ